Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد لٹریری فیسٹیول میں اردو ہندوستانی زبان

حیدرآباد لٹریری فیسٹیول میں اردو ہندوستانی زبان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد لٹریری فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد لٹریری فیسٹیول
(HLF) کے پانچویں ایڈیشن کا 23 جنوری سے آغاز ہورہا ہے جس میں مرکز توجہ اردو ہندوستانی زبان ہوگی اور پولینڈ مہمان ملک ہوگا ۔ آرگنائزرس نے پیر کو بتایا کہ اردو شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر ’ اردو بحیثیت زبان ، ادب اور تہذیب ‘ کے عنوان پر کلیدی خطبہ دیں گے ۔ اردو خطاطی بشمول نسخ ، نستعلیق اور کوفی کے مختلف نمونوں کی اس موقع پر نمائش کی جائے گی ۔ اردو شاعرات کی حصہ داری پر بحث کی جائے گی ۔ پروفیسر خالد سعید اور پروفیسر امنہ کشور غزل کا دور چلائیں گے ۔ یہ فیسٹیول تلنگانیت سے فنکارانہ لگاؤ کو نمایاں کرے گا ۔ اس طرح تصویری نمائشوں پورٹرئینگ کا مواضعات میں فن تعمیر اور شہر میں ثقافتی ڈھانچوں پر مبنی اہتمام کیا جائے گا ۔ یہاں مختلف لائق مصنفوں جیسے مالینی چب کی مسرت میں سیشن بھی ہوگا ۔ بصارت سے محروم مصنفوں کے ساتھ پیانل مباحث ہوں گے ۔ اس کے ساتھ منصوبہ بندی بھی کی جائے گی ۔ ہم حیدرآباد اور تلنگانہ کی ادبی ، فنکارانہ اور تہذیبی حصہ داری سے واقف ہیں ۔ اسی لیے ہم تلنگانہ شاعری پر خصوصی سیشنس منعقد کریں گے ۔ ٹی وجئے کمار ڈائرکٹر ایچ ایل ایف نے کہا کہ علاقہ سے کئی شعراء شرکت کریں گے ۔ فیسٹیول ہذا لیلا سمسن جو سنسر بورڈ کے چیف کی حیثیت سے برخاست ہونے کے بعد تنازعہ کا شکار رہے ، مصری کارکن اہداف سوئف کے قلمکار ، تھیٹر اداکار ٹام الٹر ، فلم میکر مہیش بھٹ اور جرنلسٹ پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا جیسی شخصیتوں کا گواہ ہوگا ۔ سینئیر جرنلسٹ ارون شوری وداعی خطاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT