Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل عہدیداروں کے ساتھ کسی بات چیت کی تردید

حیدرآباد میٹرو ریل عہدیداروں کے ساتھ کسی بات چیت کی تردید

موجودہ روٹ کی مخالفت کا اعادہ ، سلطان بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سلطان بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن نے آج اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے الائنمنٹ کے بعد ایچ ایم آر کے عہدیداروں کے ساتھ کوئی بات چیت کی ہے جس کے بارے میں صحافت کے ایک گوشہ میں یہ اطلاع دی گئی کہ ٹریڈرس میٹرو ریل کے مخالف نہیں ہیں اور ٹریڈرس ایک خصوصی پیاکیج چاہتے ہیں ۔ ایچ ایم آر کے عہدیداروں کے ساتھ اس طرح کی کسی مفاہمت کرنے کی تردید کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی مدھو سدن راؤ ، نائب صدر ہریش گینی اور رام شیٹی رمیش اور دوسروں نے کہا کہ ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین گویندراتھی اور صدر کشن یادو ان کے بہی خواہ نہیں ہیں اور انہیں سلطان بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ وہ جھوٹی خبر پھیلا ر ہے ہیں اور حکومت پر بھی کیچڑ اچھال رہے ہیں ۔ ہم ٹریڈرس کا خیال ہے کہ ان دونوں نے ایچ ایم آر اور ایل اینڈ ٹی عہدیداروں کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ سلطان بازار کو میٹرو ریل سے بچائیں گے اور اب بھی انہیں یقین ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر ان کے وعدہ کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سلطان بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن موجودہ روٹ کی مخالفت کرتی ہے جس میں کئی شاپس بند ہوجائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT