حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا کام تیزی سے جاری

چیف سکریٹری راجیو شرما کے جائزہ اجلاس میں این وی ایس ریڈی نے کاموں کی پیشرفت سے واقف کروایا

چیف سکریٹری راجیو شرما کے جائزہ اجلاس میں این وی ایس ریڈی نے کاموں کی پیشرفت سے واقف کروایا
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج یہاں اسپیشل ٹاسک فورس (STF) کا اجلاس منعقد کیا اور حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں حیدرآباد میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے میٹرو ریل کے کاموں کی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور چیف سکریٹری کو بتایا کہ اب تک 1700 فاونڈیشنس ( 44 کلومیٹر ) ، 1600 پلرس ( 42 کلومیٹر ) اور 1290 وئیڈکٹ رسپانس ( 33 کلومیٹر ) مکمل ہوگئے ہیں اور اس پراجکٹ کا کام تیزی کے ساتھ ہورہا ہے ۔ اپل اور میاں پور میں ڈپو کا کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے اور اپل اور میاں پور ڈپوز کو اب تک 18 ٹرئیس وصول ہوئے ہیں اور ناگول اور مٹو گوڑہ کے درمیان تمام ٹرینس کے لیے مختلف ٹسٹ رنس کامیابی کے ساتھ کئے جارہے ہیں ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کو انٹرچینج ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے لیے سروے کا کام شروع کرنے کے لیے اجازت دینی ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ، ایم ڈی ، ایچ ایم آر اور جے ڈی ، ٹی ایس آر ٹی سی اس سہولت کا مشترکہ طور پر معائنہ کریں گے جسے دوسری جگہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ املی بن بس ڈپو میں میٹرو کے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کریں گے اور رنگ محل جنکشن اور املی بن بس ڈپو کے درمیان تیسرا روڈ برج تعمیر کرنے کی اجازت دیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر چیف سکریٹری نے کہا کہ چیف منسٹر کی خواہش کے مطابق میٹرو ریل پراجکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کے لیے کاموں کی جلدی کے پیش نظر ہر منگل کو جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زیر التواء مسائل کو حل کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT