Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے تحت میٹرو مالس کی تعمیر

حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے تحت میٹرو مالس کی تعمیر

دو مالس کی تعمیر مکمل ‘ افتتاح کے تعلق سے الجھن ‘ ایل اینڈ ٹی کمپنی کو نقصان کا اندیشہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ عالمی سطح پر سب سے بڑا پبلک پرائیوٹ پراجکٹ ہے ۔ ٹرانسپورٹ ترقی کے نام پر شروع کردہ اس پراجکٹ کے تجارتی طریقے عجیب ہیں ۔ اس پراجکٹ کی تعمیر ایل اینڈ ٹی کمپنی کررہی ہے اور درکار زمینات حکومت کیجانب سے فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں زمینات پر ایل اینڈ ٹی کمپنی کی جانب سے میٹرو مالس بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ دس سالہ عرصہ میں 1.85 کروڑ فیٹ پر ہمہ تجارتی مقاصد کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ تاحال پنجہ گٹہ ، ہائی ٹیک سٹی پر وسیع اراضی تیار ہے ۔ عالمی سطح پر ترقی یافتہ ممالک میں شروع کردہ تجارتی نمونہ ٹرانسپورٹ ترقی تجارت ہے اور حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ اسی تجارتی نمونہ کا حصہ ہے ۔ اور اسی کے ضمن میں پراجکٹ اور رئیل اسٹیٹ کی تجارت کے لیے درکار اراضی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور اس پراجکٹ کی تعمیر کے لیے ایل اینڈ ٹی کمپنی 20 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کررہی ہے جس میں سے 72 کیلومیٹر پر محیط میٹرو راہداری کے لیے 14,132 کروڑ مختص کیے گئے ہیں ۔ پراجکٹ کے ذریعہ آمدنی 50 فیصد ہونے کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کے ذریعہ 45 فیصد اور تجارتی اشتہارات کے ذریعہ 5 فیصد آمدنی کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اس مقصد سے شہر میں تین مقامات پنجہ گٹہ ، لال منزل اور ہائی ٹیک سٹی میں میٹرو مالس تعمیر کئے جارہے ہیں اور دو مقامات پر میٹرو مالس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے ۔ پنجہ گٹہ میٹرو مال 5 لاکھ فیٹ اراضی پر ہے ۔ میٹرو ریل پراجکٹ کاریڈار ( میاں پور ۔ ایل بی نگر ) کے پاس میٹرو مال تعمیر کیا گیا ہے اور اس مال کی تعمیر کیلئے حکومت نے کئی اسکول اور اپارٹمنٹس کو برخاست کر کے زمین فراہم کی تھی اور کمپنی کی جانب سے 2012 میں وہاں تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا اور دو علحدہ عمارتوں میں تقریبا 5 لاکھ فیٹ پر مشتمل وسیع احاطہ تجارتی اغراض کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ فی الحال شہر میں موجود دیگر مالس کی طرح یہاں بھی شاپنگ کے ساتھ تفریح بھی ہوگی ۔ مال میں سات اسکرین ( تھیٹر ) ہونے سے متعلق کمپنی کے عہدیداران نے بتایا اور مال کے بازو تعمیر کردہ تجارتی عمارت میں تجارتی دفاتر کے قیام کیلئے جگہ فراہم کی جائیگی اور آئی ٹی ہب میں تبدیلی مادھا پور ہائی ٹیک سٹی کے راستہ پر ایک اور مال تعمیر کیا ہے اور اس مال میں شاپنگ کے علاوہ 5 اسکرین ( تھیٹر ) ہوں گے ۔پروگرام کے مطابق اگرچہ میٹرو لائن کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود افتتاح نہیں ہوپایا جس کی وجہ سے کمپنی کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔ اس لیے شاپنگ مالس میں لیز کے ذریعہ نقصان کی بھر پائی کرنے فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہائی ٹیک سٹی میں تعمیر میٹرو مال میں ایک فیٹ جگہ 170-133 روپئے ، پنجہ گٹہ میں 140-110 روپئے فی قدم قیمتیں مقرر کی جانے کی امید ہے اور یہاں تجارت کے خواہش مندوں کو فوری طور پر فراہم کرنے سے کمپنی کو آمدنی ہوسکتی ہے ۔ مگر میٹرو مالس کے افتتاح سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ فی الحال 30 کیلو میٹر میٹرو لائن کا افتتاح کیا جارہا ہے مگر اس راستہ میں کہیں بھی میٹرو مالس کی عمارتیں نہیں ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ مالس کا اس ماہ کی 28 تاریخ کو افتتاح ہوگا یا نہیں کچھ نہیں معلوم ۔

TOPPOPULARRECENT