Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ 5 کیلومیٹر پٹی کو ہیریٹیج طرز پر فروغ دیا جائیگا

حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ 5 کیلومیٹر پٹی کو ہیریٹیج طرز پر فروغ دیا جائیگا

حیدرآباد 8 جولائی ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کی جانب سے پانچ کیلومیٹر میٹرو ریل کے علاقہ کو ہیرٹیج انداز میں فروغ دیا جائیگا ۔ اس فاصلے کو وسیع فٹ پاتھس فراہم کئے جائیں گے تاکہ پیدل چلنے والوں کو کوئی رکاوٹ درپیش نہ آئے ۔ مینیجگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی اور دوسرے اعلی عہدیداروں نے پولیس کنٹرول روم اور رنگ محل جنکشن کے دررمیان اس پانچ کیلومیٹر کے خطہ کا معائنہ کیا جسے ہیریٹیج طرم پر ترقی دی جاسکتی ہے ۔ یہ کام حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ اس پانچ کیلومیٹر کی پٹی پر مسلسل اور وسیع فٹ پاتھ فراہم کئے جائیں گے تاکہ پیدل چلنے والوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے ۔ اس خطہ کو امتیازی طور پر ہیریٹیج انداز میں فروغ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں ہیریٹیج طرز کی ریلنگس لگائے جائیں گے ‘ قدیم طرز إے پتھر ہونگے اور قدیم طرز کا پتھروں کا فرش ہوگا ‘ ہیریٹیج عمارتوں اور ڈھانچوں کو بحال کیا جائیگا ۔ قدیم وقتوں کی طرز کی گلیوں کے فرنیچر فراہم کئے جائیں گے اور پرانے طرز کی الیکٹریکل فٹنگ استمعال کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ کچھ سنگ تراشی کے کام بھی یہاں پیش کئے جائیں گے ۔ یہ سب کچھ اس ہیریٹیج پراجیکٹ کا حصہ ہوگا ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ نامپلی میٹرو اسٹیشن کو نامپلی ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹرس کے فاصلے تک جوڑا جائیگا اس کیلئے ایک والک وے فراہم کیا جائیگا اور اسے بھی ہیریٹیج طرز دیا جائیگا ۔ نامپلی میٹرو اسٹیشن سے نامپلی ریلوے اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن سے میٹرو اسٹیشن آنے جانے والے مسافرین کو یہاں ائرپورٹس کی طرز پر لگیج ٹرالی کی سہولت فراہم رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نامپلی اور گاندھی بھون اسٹیشنوں پر تعمیر ہونے والی ملٹی لیول کار پارکنگ و دوسری سہولیات کو ایم جی مارکٹ سے مربوط کیا جائیگا اور اسے بھی بحال کردیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT