Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل کا شرح ٹکٹ کم رکھنے پر تلنگانہ حکومت کا غور

حیدرآباد میٹرو ریل کا شرح ٹکٹ کم رکھنے پر تلنگانہ حکومت کا غور

حیدرآباد16اکتوبر(یواین آئی ) شہر حیدرآباد میں 20نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی ناگول تا میاں پور میٹروریل کا افتتاح کریں گے جس کے لئے حکومت زورو شور سے تیاریاں کررہی ہے ۔دوسری طرف میٹرو میں سفرکرنے والے عوام پر ٹکٹ کا کتنا بوجھ ڈالا جائے اس پر بھی غورکیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے جبکہ چنائی میں زیادہ سے زیادہ میٹرو کاکرایہ ایک سو دس روپئے اور بنگلورمیں 70روپئے مقرر ہے ۔پتہ چلا ہے کہ میٹر و کا اقل ترین کرایہ 20 روپئے اور زیادہ سے زیادہ 50روپئے مقرر کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ بہت جلد اجلاس طلب کرتے ہوئے میٹرو کے کرایہ کو حتمی شکل دیں گے ۔ جنوبی شہر میں تومیٹروریل کے کاموں کاآغاز ہی اب تک ٹال مٹول کا شکار بناہواہے ۔ روٹس کے سلسلہ میں اختلافات کے سبب میٹرو ریل کے کاموں کو شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT