Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل کے 200 روپئے مالیتی اسمارٹ کارڈس

حیدرآباد میٹرو ریل کے 200 روپئے مالیتی اسمارٹ کارڈس

حیدرآباد۔ 23 نومبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے اسمارٹ کارڈس مالیتی 200 روپئے متعارف کئے جائیں گے جس میں ٹاپ اَپ کے ساتھ ساتھ ٹوکنس کی بھی سہولت رہے گی۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہم صارفین کیلئے فی کس 200 روپئے مالیتی اسمارٹ کارڈس جاری کریں گے۔ انہیں یہ کارڈ ری چارج کرانے کی سہولت رہے گی۔ ایک مرتبہ سفر کیلئے ٹوکنس جاری کئے جائیں گے جس کے ذریعہ انہیں ٹرین میں سفر کی اجازت رہے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے 30 کیلومیٹر طویل پہلے مرحلے کے افتتاح کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT