Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / حیدرآباد میٹرو لائن کی رائے درگ تک توسیع

حیدرآباد میٹرو لائن کی رائے درگ تک توسیع

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کے آغاز کے بعد اس ٹرین سرویس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچنے کے لیے ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہوئے دیکھا جارہا ہے ۔ اب حیدرآباد کے آئی ٹی ہب علاقہ میں رہنے والوں کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ میٹر لائن کو رائے درگ تک توسیع دی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میٹرو ریل لائن تیسرے مرحلہ کو ناگول تا شلپارامم سے جوڑا جارہا تھا۔ لیکن اب اس کو رائے درگ تک توسیع دی جائے گی ۔ ریاستی حکومت نے میٹرو ریل کے لیے 15 ایکڑ اراضی الاٹ کردی ہے ۔رائے درگ علاقہ ہائی ٹیک سٹی اور گچی باولی کے درمیان واقع ہے جو آئی ٹی ہب مانا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT