Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ٹرین کے پلرس کو یونیک نمبرس ، گوگل سے بھی مربوط

حیدرآباد میٹرو ٹرین کے پلرس کو یونیک نمبرس ، گوگل سے بھی مربوط

ایچ ایم آر کا جائزہ اجلاس ، این وی ایس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے باوقار پراجکٹ میٹرو ٹرین کے 2531 پلرس کو یونیک نمبرس سے جوڑتے ہوئے مقامات کی نشاندہی میں آسانی پیدا کی جارہی ہے ۔ مسافرین کی سہولت کے لیے اس کو گوگل میاپ سے بھی مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں میٹرو ٹرین پراجکٹ کو عالمی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ مسافرین بالخصوص بیرونی ممالک کے سیاحوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہونچنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرو کاریڈارس کو نمبرنگ سسٹم سے جوڑا جارہا ہے ۔ میٹرو ٹرین کے ایم ڈی ، این وی ایس ریڈی نے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ماہ نومبر سے قبل میٹرو ٹرین پراجکٹ کی عاجلانہ تعمیرات کا جائزہ لیا ہے ۔ 3 کاریڈارس پر مشتمل 72 کیلو میٹر تک میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے 66 میٹرو اسٹیشنس رہیں گے ۔ کاریڈار ۔ 1 ( میاں پور تا ایل بی نگر ) کو A کاریڈار قرار دیا گیا ہے ۔ کاریڈار 2 ( جے بی ایس تا ایم جی ایس ) کو B کاریڈار ۔ کارڈار 3 کو C قرار دیتے ہوئے مختلف راستوں کے پلرس کو نمبرات دئیے جائیں گے ۔ مثال کے طور پر A-1 کو میاں پور اسٹیشن ۔ A450 کو امیر پیٹ اسٹیشن کی طرح شناخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کاریڈار نمبر 2 میں B-1 کو جے بی ایس B152 کو مشیر آباد اسٹیشن B196 کو آر ٹی سی کراس روڈ اسٹیشن ۔ تیسرے کاریڈار میں ناگول تا رائے درگم کے میٹرو پلرس کو جوڑتے ہوئے C1 کو ناگول برج C926 کو میٹو گوڑہ C583 کو بیگم پیٹ ، C1001 کو ہائی ٹیک سٹی ، C1052 کو رائے درگم قرار دیتے ہوئے یونیک نمبرات الاٹ کئے جارہے ہیں ۔ 72 کیلو میٹر طویل میٹرو پراجکٹ میں 66 کیلو میٹر پر تعمیری کام تیزی سے جاری ہے ۔ ایم جی بی ایس سے فلک نما کے کاموں کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے ۔ 2531 پلرس کا کام جاری ہے ۔ اس کو ہی یونیک نمبرات دئیے جارہے ہیں ۔ مکمل پراجکٹ کے 66 اسٹیشنس ہیں ہر اسٹیشن میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے 4 دروازے لگائے جارہے ہیں ۔ یونیک نمبرات کے سسٹم پر جاپان کے شہر ٹوکیو میں عمل آوری کی جارہی ہے ۔ میٹرو ٹرین میں عوام کو سہولت کے لیے انگریزی اور تلگو زبان میں بڑے بڑے بورڈس آویزاں کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عوام سے بھی تجاویز وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عوام ایچ ایم آر کے ویب سائٹ [email protected] پر بذریعہ ای میل اپنی تجاویز روانہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT