Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو کے تجرباتی سفر کا 15اکٹوبر سے آغاز

حیدرآباد میٹرو کے تجرباتی سفر کا 15اکٹوبر سے آغاز

تین ٹرانسپورٹ خدمات کیلئے کامن ٹکٹ،مودی نومبر میںپراجکٹ کا افتتاح کرینگے
حیدرآباد۔/20ستمبر، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے باوقار میٹرو ٹرین کے آغاز کے بعد میٹرو ٹرین، ایم ایم ٹی ایس اور آر ٹی سی بسوں کیلئے علحدہ ٹکٹس وصول کرنے کے بجائے تینوں ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کیلئے ایک ہی عام ٹکٹ ’’ کامن ٹکٹ ‘‘ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے اسمارٹ کارڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ کامن ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوجانے سے تینوں طرز کے ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کیلئے مسافرین کو علحدہ ٹکٹ خریدنے اور زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے آر ٹی سی بس، ایم ایم ٹی ایس ٹرین اور میٹرو ٹرین میں بغیر ٹکٹ کبھی بھی کسی بھی مقام تک سفر کرنے کی مسافرین کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ بیگم پیٹ کے میٹرو بھون میں منعقدہ ایچ ایم آر ایل بورڈ کے اجلاس میں میٹرو ٹرین کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس اجلاس میں چیف سکریٹری و صدر نشین ایچ ایم آر ایل بورڈ این پی سنگھ بھی موجود تھے۔ میٹرو ٹرین کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ میٹرو ٹرین کاموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ امیر پیٹ تا میاں پور میٹرو ٹرین چلانے کیلئے نومبر کے پہلے ہفتہ تک کمشنر آف میٹرو ریل سیفٹی سے منظوریاں حاصل ہوجانے کی توقع کا اظہار کیا۔ 15 اکٹوبر سے تجرباتی سفر کا آغاز ہوگا جس کیلئے سی ایم آر ایس کے نمائندے میٹرو ٹرائیل اس کا جائزہ لیں گے اور توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نومبر کے اواخر میں 30کلو میٹر طویل ٹرین سرویس کا افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس میں پرنسپل سکریٹری فینانس کے راما کرشنا راؤ، سکریٹری ایس شیو شنکر، جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کے ایم ڈی ایم دانا کشور کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT