Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں آج فکی کی کانفرنس وایکسپو

حیدرآباد میں آج فکی کی کانفرنس وایکسپو

حیدرآباد۔29جون (یواین آئی) ملک میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ترقی اور چھوٹے تاجروں کے لئے طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کرنے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی ) 30جون کو شہر حیدرآباد کی ہوٹل گرین پارک میں ورلڈ کلاس مینوفیکچرنگ2017 کانفرنس و نمائش کا اہتمام کرے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد تیاری کے شعبہ میں عصری طریقہ کار سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہے ۔ کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کے ماہر مقررین خطاب کریں گے ۔ وہ پروڈکشن ‘لاجسٹکس’ کوالیٹی ‘ دیکھ بھال ‘ سپلائی چین اور دیگر شعبوں میں اختیار کردہ بہتر طریقہ کار سے واقف کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT