Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں آج لاہور لائنز اور کے کے آر کا مقابلہ

حیدرآباد میں آج لاہور لائنز اور کے کے آر کا مقابلہ

حیدرآباد ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس کے مقابل افتتاحی میچ میں شاندار جیت سے بلند حوصلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اب پرجوش کوالیفائرس لاہور لائنز کا ’اوپو چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20‘ کے اپنے دوسرے مقابلے میں کل یہاں سامنا کریں گے۔ کے کے آر نے جو اس سال کے آئی پی ایل چمپینس ہیں، چینائی کے مقابل غیرمعمولی فتح درج کرائی جو اینڈرے رس

حیدرآباد ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس کے مقابل افتتاحی میچ میں شاندار جیت سے بلند حوصلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اب پرجوش کوالیفائرس لاہور لائنز کا ’اوپو چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20‘ کے اپنے دوسرے مقابلے میں کل یہاں سامنا کریں گے۔ کے کے آر نے جو اس سال کے آئی پی ایل چمپینس ہیں، چینائی کے مقابل غیرمعمولی فتح درج کرائی جو اینڈرے رسل کے سنسنی خیز 58 رنز اور ریان ٹین ڈیسکاٹے کے 51 ناٹ آؤٹ کی مرہون منت ہے۔ رسل جو کریبین پریمیر لیگ میں کامیاب میعاد کے پیش نظر شاندار فام میں ہیں،

اور ریان نے اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ ٹاپ آرڈر بشمول کیپٹن گوتم گمبھیر، یوسف پٹھان، مانویندر بسلا اور منیش پانڈے ناکام ہوگئے تھے۔ لاہور لائنز نے اس ٹورنمنٹ کے مین ڈرا میں داخلہ کوالیفائنگ گروپ میں اپنے تین میچوں میں دو فتوحات کے پیش نظر حاصل کیا ہے ۔ لائنز نے ممبئی انڈینس کو 13 ستمبر کو منعقدہ میچ میں آٹھ گیندیں باقی رکھتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ لاہور ٹیم نے 16 ستمبر کو سدرن اکسپریس کے خلاف 55 رنز سے جامع جیت درج کرائی، حالانکہ اس ٹیم کو 14 ستمبر کو ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم کے مقابل ناکامی ہوگئی تھی۔ لاہور کے سعد نسیم، کیپٹن محمد حفیظ، احمد شہزاد اور عمر اکمل بیاٹ سے متاثرکن دکھائی دیئے ہیں۔ حفیظ نے سدرن اکسپریس کے خلاف میچ 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عمر اکمل نے بھی ممبئی انڈینس کے خلاف اپنے واحد میں متاثر کیا۔

٭ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، اوپل میں کل اتوار کو دن کے پہلے میچ میں سہ پہر 4-00 سے کیپ کوبراز اور ہوبارٹ ہریکینس کے درمیان میچ ہوگا۔ اپنے اسٹار آل راؤنڈر جے پی ڈومینی سے محروم ہوجانے کے بعد زخموں سے پریشان کوبراز ٹیم کیلئے ہوبارٹ سے مقابلہ آسان نہیں رہے گا۔ گزشتہ روز زخمی ڈومینی کو ٹورنمنٹ کیلئے خارج از امکان قرار دیئے جانے پر کوبراز کو بڑا جھٹکہ لگا۔ تاہم دونوں ٹیموں کیلئے یہ بات مساوی ہے کہ دونوں اپنے متعلقہ گروپ B میچز ہار چکے ہیں۔ کنگس الیون پنجاب نے ہوبارٹ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا جبکہ ناردرن ٹیم نے گزشتہ روز رائے پور میں کوبراز کو شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT