Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں اردو میڈیم ہیڈ ماسٹرس کی ٹریننگ ملتوی

حیدرآباد میں اردو میڈیم ہیڈ ماسٹرس کی ٹریننگ ملتوی

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (راست) اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن سوٹا تلنگانہ کے صدر محمد عبدالنعیم او ریاستی جنرل سکریٹری محمد انوارالباقی نے کہا کہ پروگریس گلوبل اسکول چندو لال بارہ دری میں منعقد شدنی صدر مدرس کی ٹریننگ کو 10 روز کیلئے شیشندر راؤ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اعلان کیا اور سوٹا صدور مدرس اردو میڈیم کی نمائندگی ریسورس پرسن اردو کو ٹریننگ فراہم کرکے دس روز کے اندر اردو میڈیم اور اردو جاننے والے صدور مدرسین کیلئے علحدہ ٹریننگ منعقد کرنے کا اعلان کیا اور آج سے شروع ہونے والی ٹریننگ صرف اردو میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرسین کی ٹریننگ کو ملتوی کردیا گیا ہے اور سوٹا نے اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں سے بھی اردو میڈیم کی ٹریننگ اردو ماڈیول اور ریسورس پرسن اردو کیلئے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہیکہ ان امور پر محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو فوری توجہ دینی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT