Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات کی گورنر کو سپردگی پر مجلس کا اعتراض

حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات کی گورنر کو سپردگی پر مجلس کا اعتراض

حیدرآباد۔10فبروری( این ایس ایس ) ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے آندھراپردیش تنظیم جدید بل میں پیش کردہ ایک تجویز کے مطابق ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات گورنر کے سپرد کرنے مرکز کے فیصلہ کی آج سخت مخالفت کی ۔ بزنس اڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد میڈیا پوائنٹ سے اخباری نم

حیدرآباد۔10فبروری( این ایس ایس ) ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے آندھراپردیش تنظیم جدید بل میں پیش کردہ ایک تجویز کے مطابق ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات گورنر کے سپرد کرنے مرکز کے فیصلہ کی آج سخت مخالفت کی ۔ بزنس اڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد میڈیا پوائنٹ سے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے سوال کیا کہ نئی ریاست میںمسلم اقلیت کا حال کیا ہوگا جب اگر مرکز میں بی جے پی برسراقتدارآجائے اور وہ ( نریندر مودی کے کٹر حامی ) امیت شاہ نئی ریاست کا گورنر مقرر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتبار سے شہر میں امن و قانون کے اختیارات گورنرکے حوالے کرنے انتہائی قابل اعتراض ہے۔

TOPPOPULARRECENT