Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں انڈین فوٹو گرافی فیسٹیول کا آغاز

حیدرآباد میں انڈین فوٹو گرافی فیسٹیول کا آغاز

حیدرآباد، 22ستمبر (یو این آئی) انڈین فوٹو گرافی فیسٹیول کا اسٹیٹ آرٹ گیلری میں کل شب آغاز ہوا۔ تلنگانہ کے وزیر سیاحت اجمیرا چندو لال نے شمع روشن کرکے اس کا افتتاح کیا۔ اس فیسٹیول میں ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کی مصوری کے وسیع تر نمونوں کو رکھا گیا۔اس میں تبادلہ خیال’ پوٹ فولیو کا جائزہ’ کتابوں کی رسم اجراء’ نمائش اور ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی فنکاروں سے تبادلہ خیال’ پیانل مباحثے ‘ فوٹو گرافی ورکشاپس بھی منعقد ہورہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجمیرا چندو لال نے کہا کہ تصویر کشی ایک مستقل یادداشت ہے جس کے ذریعہ لمحات کو قید کرتے ہوئے نسلوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ محکمہ سیاحت کے سکریٹری وینکٹیشم نے کہا کہ اندرون 2 سال انڈین فوٹو گرافی فیسٹیول ہندوستان کا سب سے بڑا فوٹو گرافی فیسٹیول کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ اس میں مختلف ممالک کے شرکاء اور فوٹو گرافرس اپنے کام کی نمائش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت حیدرآباد کو مصوری کے مرکز کے طور پر بنانے کی پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے حصہ لینے والے فوٹو گرافرس بتکماں تقاریب کی تصاویر لیں۔ چندو لال نے آئی ایف پورٹریٹ مقابلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

TOPPOPULARRECENT