Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال ۔ شہر کے کئی اے ٹی ایم سنٹرس رقم سے خالی

حیدرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال ۔ شہر کے کئی اے ٹی ایم سنٹرس رقم سے خالی

حیدرآباد 18فروری (یواین آئی) حیدرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ شہر کے کئی اے ٹی ایم سنٹرس میں نوٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اے ٹی ایم سنٹرز پر نوکیش یا آوٹ آف سرویس کے بورڈس نظر آرہے ہیں۔ یہ صورتحال پریشان کن ہے ۔ خاص طور پر بینکوں کے احاطے میں موجود ایم ٹی ایم مشینوں کا بھی یہی حال ہے ۔ بعض اے ٹی ایم مشینوں میں صرف دو ہزار روپے کے نوٹ ہیں۔ ان حالات کے سبب شہری کافی پریشان ہیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد وہ جس طرح رقم کے لئے اے ٹی ایم سنٹرس کے چکر لگایا کرتے تھے آج انھیں آج وہ دن یاد آ گئے ہیں۔ اگر کسی مقام کے اے ٹی ایم سنٹر میں رقم ہو تو وہاں ہجوم دیکھا جا رہا ہے ۔واضح صورتحال سامنے نہیں آسکی کہ اچانک نوٹوں کی قلت کی کیا وجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT