Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ایک لاکھ سی سی کیمرے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مہندر ریڈی

حیدرآباد میں ایک لاکھ سی سی کیمرے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مہندر ریڈی

حیدرآباد، 11فروری (یواین آئی ) کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کو عالمی درجہ کا شہر بنانے حکومت کے نشانہ کے مطابق شہر میں ایک لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک پر ایچ ڈی ایف سی بینک میں سی سی ٹی وی پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ٹائٹن آئی شوروم سے چنتل بستی کے ڈھائی کلومیٹر علاقہ میں 22لاکھ روپے کے صرفہ سے 36کیمرے لگائے گئے ہیں جس کے لئے 43افراد نے رقم دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شراکت داری کے ذریعہ سی سی کیمرے لگائے جائیں گے ۔ جرائم میں ملوث افراد کو روکنے کے لئے یہ پراجیکٹ فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ اب تک شہر میں 15ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں ۔ آنے والے سال تک ایک لاکھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT