Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں بارش،سڑکوں پر پانی جمع

حیدرآباد میں بارش،سڑکوں پر پانی جمع

حیدرآباد 27ستمبر (یواین آئی ؍سیاست نیوز)شہر حیدرآباد میں آج صبح کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ۔دفاتر ، تعلیمی اداروں کو جانے والوں کو بارش کے سبب مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔کئی مقامات پر ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگئی۔سکندرآباد، کوٹھی،اُپل ،ایل بی نگر ، حیات نگر ،ملکاجگری ،نریڈ میٹ ،کشائی گوڑہ ،ای سی آئی ایل،خیریت آباد،لکڑی کا پُل ،پنجہ گٹہ،جوبلی ہلز ،کوکٹ پلی،ترملگری ،تکارام گیٹ ، مونڈا مارکٹ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ دوسری طرف ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رائل سیما اورتلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چار دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوگی۔اسی طرح اسی مدت کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر بھی گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیا ت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔بیگم پیٹ، بنجاراہلز،جوبلی ہلز،خیریت آباد، نامپلی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔تلنگانہ کے اضلاع میں کئی مقامات پر بھی بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ تین دن بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT