Saturday , November 17 2018
Home / تجارت / حیدرآباد میں دبئی کے DANUBE ہوم شوروم کا افتتاح

حیدرآباد میں دبئی کے DANUBE ہوم شوروم کا افتتاح

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): مختلف النوع تجارت پر مشتمل دبئی ساختہ دانوب گروپ نے آج ہندوستان کا پہلا شوروم ’ دانوب ہوم ‘ DANUBE Home کا افتتاح سرتھ سٹی کاپٹیل مال ، گچی باولی پر عمل میں لایا ۔ اس شوروم میں ایک ہی چھت تلے گھریلو آرائش و زیبائش کی تقریبا تیس ہزار اشیاء پیش کی گئی ہیں ۔ جن کا تعلق 20 ممالک بشمول امریکہ ، اسپین ، اٹلی ، ترکی ، ملایشیا وغیرہ سے ہے اور تیس فیصد سے زیادہ اشیاء کا تعلق ہندوستان ہی سے ہے ۔ اس موقع پر عادل سجن ، ڈائرکٹر دانوب ہوم نے کہا کہ ہندوستان میں ان کے پہلے شوروم کا قیام دراصل ہندوستان کے تیز رفتار ترقی پذیر شہر حیدرآباد میں پہلا قدم ہے ۔ اس افتتاحی تقریب کو مسٹر جیش رنجن ( آئی اے ایس ) پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ، حکومت تلنگانہ اور شوبھوجیت مہالا نوبس ، جنرل منیجر ڈانوب ہوم نے بھی مخاطب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT