Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں راج بھون کے اسٹاف کامپلکس کا آج افتتاح

حیدرآباد میں راج بھون کے اسٹاف کامپلکس کا آج افتتاح

حیدرآباد۔4مارچ (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع راج بھون کے اسٹاف کے کامپلکس کا افتتاح اتوار5مارچ کو ہوگا۔اس کے افتتاح کے لئے صبح نو بجے کا مہورت نکالاگیا ہے ۔اس پروگرام میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن،تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو،ریاستی وزرا، افسروں سمیت راج بھون کے اسٹاف ارکان بھی شرکت کریں گے ۔گزشتہ سال 17فروری کو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے راج بھون کے اسٹاف کے رہائشی کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔خستہ حال کوارٹرس کی جگہ 97.50کروڑروپے کے صرفہ سے نئے کامپلکس کی عمار ت تعمیر کی گئی ہے ۔نئے رہائشی کامپلکس سمیت اسکول،کمیونٹی ہال،سیکوریٹی بیرک کی بھی تعمیر کی گئی ہے ۔185ملازمین کوپلاٹس الاٹ کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT