Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سائبر سیکوریٹی پر دو روزہ کانفرنس

حیدرآباد میں سائبر سیکوریٹی پر دو روزہ کانفرنس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز / آئی این ایس ) : سوسائٹی فار سائبر آباد سیکوریٹی کونسل ( ایس سی ایس سی ) اور کینس ایگزیبیشن کے زیر اہتمام 22 نومبر سے دو روزہ سائبر سیکوریٹی کانکلیو اینڈ ایگزیبیشن کا HICC نووٹل حیدرآباد میں انعقاد کیا جارہا ہے ۔ محکمہ آئی ٹی حکومت تلنگانہ کے تعاون سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں سائبر سیکوریٹی کے تئیں نئے رجحانات اور حکمت عملی پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اس کانفرنس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ سیکوریٹی و آئی ٹی ماہرین ، سائبر سیکوریٹی کے تئیں تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس ایگزیبیشن میں پچاس سے زائد ہندوستانی کمپنیوں کے تقریبا دو سو مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ اس دوران مختلف سلگتے موضوعات جیسے سیکوریٹی خدمات پی ایف ایس آئی ، شناخت ، انتظامیہ و دیگر پر مباحث ہوں گے ۔ اس کانفرنس و نمائش سے سی ای او میڈیوس ایس مودی ، ڈاکٹر اے ایس راما شاستری ڈائرکٹر آئی ڈی آر پی ٹی ، آلوک گپتا بین الاقوامی مقررین رام لیوی ، رامی ایضراتی ، شے ثبتائی اندرسے سوروف خطاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT