Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سردی کی لہر ،مختلف مقامات پر کہر

حیدرآباد میں سردی کی لہر ،مختلف مقامات پر کہر

حیدرآباد11 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں سردی کی لہر کا آغاز ہوگیا ہے ۔ صبح کے اوقات میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر کی گھنی چادر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں بالخصوص صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی۔ اپنے انتباہ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت میں امکان ہے کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر چار تا پانچ ڈگری کمی ہوگی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق عموما ریکارڈ کئے جانے والے درجہ حرارت میں جاریہ سال تبدیلی ہوگی ۔مطلع کے صاف ہونے کے سبب ہی اس میں کمی ہورہی ہے ۔ دوسری طرف پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وشاکھامنیم کے ایجنسی علاقوں میں کہر کی گھنی چادر کے ساتھ خوب صورت نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT