Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں صفائی مہم ،کالونیوں کو خوبصورت بنانے 200 کروڑ روپئے

حیدرآباد میں صفائی مہم ،کالونیوں کو خوبصورت بنانے 200 کروڑ روپئے

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست کو ’’پرتیاہارم‘‘ (سرسبز و شاداب) بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر مؤثر اقدامات کرے گی۔ آج یہاں سوچھ تلنگانہ اورسوچھ حیدرآباد کے سلسلہ میں منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کا شمع روشن کرکے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ماہ جون کے دورا

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست کو ’’پرتیاہارم‘‘ (سرسبز و شاداب) بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر مؤثر اقدامات کرے گی۔ آج یہاں سوچھ تلنگانہ اورسوچھ حیدرآباد کے سلسلہ میں منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کا شمع روشن کرکے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ماہ جون کے دوران ’’پریتاہارم‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور شہر حیدرآباد میں کم سے کم 3 لاکھ پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوچھ تلنگانہ سوچھ حیدرآباد مہم کے تحت حیدرآباد کو 400 زون میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ایک زون کیلئے وزراء اور عہدیدار انچارج ہوں گے۔ اس مہم کے حصہ کے طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کچرہ کی نکاسی کیلئے موٹر گاڑیاں اور دیگر آلات فراہم کرے گا۔ چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ شہر کی رہائی کالونیوں اور محلوں میں مقامی صاف صفائی اور دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے 200 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد میں ڈیلاس کے خطوط پر سگنلنگ نظام سے مربوط کرتے ہوئے خوبصورت بنایا جائے گا اور سگنل فری ٹریفک نظام رکھا جائے گا جس کیلئے 20 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کو پریتاہارم پروگرام کو اپنی ذمہ داری تصور کرنا چاہئے

اور جس کے مکان کے روبرو وہ ازخود پودوں کی شجرکاری کرلیں اور یہ بھی مشورہ دیا کہ اپنی رہائش گاہوں کے پاس وسیع اراضی پائی جائے تو دو تین پودوں کی شجرکاری کریں کیونکہ پریتاہارم (سرسبز و شاداب بنانے) کے ذریعہ قائد ہی ہوگا لیکن کسی کو کسی قسم کا نقصان ہرگز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پریتاہارم پروگرام کے تعلق سے آرٹسٹوں کی قیمتوں کے پروگرام عمل میں لاتے ہوئے عوام میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے گی۔ اس پروگرام میں مسرس محمد محمود علی کے سری ہری ڈپٹی چیف منسٹر، وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی، وزیر بی سی ویلفیر جوگورامنا، وزیر زراعت پی سرینواس ریڈی، صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیہ شرما و دیگر اعلیٰ عہدیدار کثیر تعداد میں شریک تھے۔ سوچھ تلنگانہ و سوچھ بھارت حیدرآباد پروگرام کا 16 مئی سے باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا اور کن عہدیداروں وغیرہ کو کونسے علاقہ میں تعینات کیا جارہا ہے اس کی مکمل تفصیلات 10 مئی تک حاصل ہوجائے گی۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ سب مل کر 16 مئی کے دن اس پروگرام میں (35,832) افراد حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT