Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں عنقریب بسوں میں نقدی سے پاک لین دین کی تیاریاں

حیدرآباد میں عنقریب بسوں میں نقدی سے پاک لین دین کی تیاریاں

حیدرآباد 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام )حیدرآباد میں عنقریب بسوں میں نقدی سے پاک لین دین ہوگا کیونکہ آرٹی سی نے نقدی سے پاک لین دین کی حوصلہ افزائی کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جدید ٹکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)بسوں میں نقدی نہیں تو ٹکٹ نہیں کے عمل کو خیرباد کہہ سکتی ہے ۔ آرٹی سی کے ایک افسر کے مطابق اپنے کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ یا ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اسمارٹ کارڈزکے ذریعہ بس خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس خصوص میں سنگاپور کی ایک کمپنی کی جانب سے ٹی ایس آرٹی سی کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ اس نئی پہل پر عمل کے لئے ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے پانچ سو بسیں اس سہولت کے ساتھ شروع کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT