Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / حیدرآباد میں عوامی ٹرانسپورٹ سہولتوں کو موثر بنانے کی ضرورت:کے ٹی آر

حیدرآباد میں عوامی ٹرانسپورٹ سہولتوں کو موثر بنانے کی ضرورت:کے ٹی آر

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ حیدرآباد میں عوامی ٹرانسپورٹ سہولتوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام ان ٹرانسپورٹ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی منزل کو پہونچ سکیں۔ شہر میں فی الحال عوام کی بڑی اکثریت خانگی ٹرانسپورٹ سہولتوں سے استفادہ کر رہی ہے ۔ ممبئی کے مقابل حیدرآبادی عوام پبلک ٹرانسپورٹ سہولتوں کا استعمال کرنے میں پیچھے ہیں ۔ ممبئی میں 70 فیصد عوام ٹرینوں اور بسوں کے ذریعہ اپنی منزل کو پہونچتے ہیں جبکہ 30 فیصد عوام خانگی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے برعکس حیدرآباد میں 70 فیصد عوام خانگی موٹر گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں اور 30 فیصد سرکاری ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ شہر میں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ناگول سے میاں پور تک 30 کیلومیٹر کا سفر روزانہ میٹرو ٹرین کی کیا جارہا ہے ۔ تقریباً 80 ہزار مسافرین میٹرو ٹرینوں کے ذریعہ اپنی منزل کو پہونچ رہے ہیں ۔ ایک مرتبہ تمام میٹرو روٹس کام کرنا شروع کردیں گے تو روزانہ حیدرآباد میٹرو سے 14 لاکھ مسافرین استفادہ کریں گے ۔ ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ ریاستی حکومت نے ان کاموں کیلئے مطلوب فنڈس جاری کردئے ہیں ۔ کے ٹی راما راؤ نے آج بوٹینیکل گارڈن ، کوتہ گوڑہ اور کونڈہ پور جنکشنوں کا احاطہ کرنے والے تین کیلومیٹر طویل فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT