Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں مارشل آرٹ مقابلوں کا انعقاد

حیدرآباد میں مارشل آرٹ مقابلوں کا انعقاد

اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کا شہدائے تلنگانہ تحریک کو خراج عقیدت
حیدرآباد ۔ /3 مارچ (راست) اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام مارشل آرٹ مقابلے بیاد شہدائے تلنگانہ تحریک منعقد کئے جارہے ہیں جس میں ممتاز شخصیتوں کو مارشل آرٹ کی خدمات کیلئے ایوارڈ پیش کئے جائیں گے ۔ اس چمپئین شپ اور مارشل آرٹ مقابلوں کا انعقاد بروز اتوار /4 مارچ 2018 ء بوقت 2 بجے دن تلگو یونیورسٹی این ٹی راما راؤ آڈیٹوریم نامپلی پبلک گارڈن روبرو حج ہاؤز حیدرآباد عمل میں آئے گا ۔ جس میں اسکول اور کالجس کے طلباء و طالبات کراٹے ، ٹیم اسپارینگ ، ایم ایم اے ، مواتھائی اور جوجیٹ سو کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اس موقعہ پر بحیثیت مہمانان خصوصی مسٹر بی شفیع اللہ سکریٹری تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس حکومت تلنگانہ ، مسٹر سرینواس زونل کمشنر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد شرکت کریں گے اور بحیثیت مہمانان اعزازی ڈاکٹر محمد عبدالرفیق اڈوائزر شاداں میڈیکل کالجس اور جناب ولی الرحمن ( سی ای او) شرکت کریں گے ۔ مسٹر غلام محمد مصطفی خادم ملت ، ٹورنمنٹ چیرمین ، مسٹر سنیل کمار اگروال بالاجی گرانڈ بازار ، ٹورنمنٹ سکریٹری ، مسٹر محمد رفیع الدین ٹورنمنٹ انچارج ہوں گے ۔ گرانڈ ماسٹر ایم ایس جاوید نے شایقین مارشل آرٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان مقابلوں میں شرکت کریں ۔ اس نے کہ اس میں چند ایونٹ مقابلوںکاپہلی مرتبہ شہر حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ مقابلے کے خواہشمند فون نمبر 24464290 / 9849158186 پر ربط قائم کرسکتے ہیں ۔ مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT