Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں مزائیل کامپلیکس ڈاکٹر عبدالکلام کے نام سے موسوم

حیدرآباد میں مزائیل کامپلیکس ڈاکٹر عبدالکلام کے نام سے موسوم

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) ڈی آر ڈی او میں سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے مجسمہ کے نقاب کشائی کرتے ہوئے ان کی 84 ویں سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ شہر حیدرآباد کو اس بات کا فخر ہے کہ ڈی آر ڈی او مزائیل کامپلیکس کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام موسوم کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالکلام ’’بابائے مزائیل‘‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ ڈاکٹر کلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ ڈی آر ڈی او میں اپنی ملازمت کے دوران ڈاکٹر کلام ایک چھوٹے سے کمرے میں مقیم تھے۔ انہوں نے اسرو میں کئی مزائیل تجربات انجام دیئے تھے۔ ڈاکٹر کلام  نے نوجوانوں اور عوام کو حوصلہ بخشنے والے کام انجام دیئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT