Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ملیشیائی فوڈ فیسٹول کا آغاز

حیدرآباد میں ملیشیائی فوڈ فیسٹول کا آغاز

ہوٹل میرٹ میں کئی اسٹالس کا قیام ، شیف روہزت موری کے خصوصی پکوان
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) بہترین کھانوں کے شوقین کیلئے شہر حیدرآباد میں 11 روزہ ملیشیائی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوا ۔ ہوٹل میرٹ کی شراکت داری کے ساتھ ملیشیائی سیاحت نے بہترین کھانوں کا اہتمام کیا ہے جس کا ذائقہ عوام کے ذہنوں میں تامدت پیوست رہے گا ۔ اس فوڈ فیسٹیول کے اہم شیف روہزت موری ہیں جن کے تیار کردہ کھانوں کی بین الاقوامی شہرت ہے ۔ کوالالمپور سے وہ حیدرآباد میں شایقین غذا کے شوق کو پورا کرنے کیلئے نت نئے پکوان کا مظاہرہ کریں گے ۔ ملیشیاء اپنے منفرد کھانوں اور بہترین غذا کیلئے مانا جاتا ہے یہاں کے تیار کردہ مختلف اقسام کی غذائیں شایقین کا دل لبھاتی ہیں ۔ ملیشیاء ساری دنیا میں سرفہرست مقام رکھتا ہے ۔ ملیشیاء کے کونے کونے میں منہ میں پانی بھرنے والے کھانوں کے اسٹالس موجود ہیں ۔ فوڈ فیسٹول کے آغاز پر ملیشیاء برائے ساؤتھ انڈیا کے قونصل جنرل فجراعظم ہوٹل میرٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا  سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے اور لاکھوں ہندوستانی سیاح یہاں پہونچ کر ہالی ڈے پیکیجیس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی سیاحوں کی سہولت کیلئے ملیشیا ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ای ویزہ بھی متعارف کیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ اندرون ایک دن ملیشیا کا ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملیشیائی کھانے دنیا بھر میں مشہور ہے اور انہوں نے حیدرآباد کے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کھانوں کا ہوٹل میں /22 مئی تک ذائقہ چکھ سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT