حیدرآباد میں نئے لانچس میں 84 فیصد کی کمی

رئیل اسٹیٹ پر نائٹ اینڈ فرینک کی ششماہی رپورٹ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : رئیل اسٹیٹ پر نائٹ اینڈ فرینک کی ششماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ای آر اے جی ایس ٹی اور دیگر مسائل کے باعث حیدرآباد مارکٹ میں نئے لانچس میں 84 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔ سیمسن آرتھر ، ڈائرکٹر حیدرآباد نائٹ اینڈ فرینک کے مطابق H2 2017 میں ہوم لانچس متاثر ہوئے اور مارکٹ میں صرف 940 یونٹس آئے جو H2 2016 کے مقابل 84 فیصد کم ہیں ۔ جولائی ۔ دسمبر 2017 کی مدت کے لیے حیدرآباد میں رہائشی اور آفس مارکٹ پر فارمینس پر ششماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ RERA اور اس کے امکانی عمل درآمد کے باعث مارکٹ جمود کا شکار ہے ۔ سیلس میں بھی 2016 کے مقابل 13 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ چونکہ ابھی جی ایس ٹی پر معلومات کی کمی ہے اور قبضہ کے لیے تیار مکانات کی قلت ہے ۔ اس لیے سیلس میں کمی ہوئی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT