Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے بارش

حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے بارش

حیدرآباد /11 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ خاص کر حیدرآباد میں گذشتہ دو دن سے وقفہ وقفہ سے بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد میں ہلکی تا اوسط درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شہر میں گذشتہ چند دنوں کی شدید گرمی کے بعد درجہ حرارت میںکمی آئی ہے ۔ تلنگانہ سطح میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ گرمی سے راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست تک حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں بارش ہوگی اور یہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہے گا ۔ اس مدت کے دوران شہر میں اوسط درجہ کی بارش کا امکان ہے ۔ کل رائل سیما علاقہ میں شمال جنوبی ، ہوا میں تیزی کے بعد ہوا کی شدت ساحلی آندھرا کے طرف بڑھ چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں 14 اور 15 اگست کو بارش ہوگا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں درجہ حراست زیادہ سے زیادہ 33 اور کم سے کم 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے

TOPPOPULARRECENT