Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد، 18اکتوبر (یواین آئی )دیوالی کے موقع پر اس مرتبہ پٹاخوں کی مارکٹس اس قدر سُست ضرور ہے تاہم شہر حیدرآباد کے سبزی مارکٹس میں ٹماٹر او راس کی قریبی ساتھی پیاز زیادہ شور مچارہے ہیں کیونکہ ان کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس طرح جاریہ سال جون ۔جولائی میں ہوا تھا۔ایک کلو ٹماٹر کی قیمت جو اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں 18روپئے تھی بڑھ کر اب 60روپئے ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو پیاز جو 20تا 25روپئے تھی اب 50روپے کلو ہوگئی ہے ۔باورچی خانہ کی اہم اشیا ٹماٹر او رپیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔حالیہ چند دنوں کی بارش سے ان دونوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ٹماٹر شہر حیدرآبادکے نواحی علاقوں رنگاریڈی ،وقارآباد ، یادادری اورنلگنڈہ سے لایا جاتا ہے ۔ان مقامات کے کسانوں کو اس بارش سے مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑا ۔تاجروں کا ماننا ہے کہ اگر آئندہ ہفتہ تک بارش ہوتی رہی تو اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔دوسری طرف اے پی کے کرنول ، اننت پورکے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے گدوال اور عالم پور میں بڑے پیمانہ پر فصلوں کو ہوئے نقصان کے سبب پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT