Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں پروگریس کے انکیوبیٹر پروگرام کا دوسرا ایڈیشن متعارف

حیدرآباد میں پروگریس کے انکیوبیٹر پروگرام کا دوسرا ایڈیشن متعارف

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): پروگریس (NASDAQ : PRGS) ایک عالمی سافٹ ویر کمپنی ہے ۔ بزنس اپلیکیشنس کے فروغ تعیناتی اور انتظام کو آسان بناتی ہے ۔ اس نے ہندوستان میں ’ پروگریس انکیوبیٹر ‘ پروگرام کے قیام کے لیے اس کے دوسرے کو ہارٹ پروگرام کے لیے درخواست کے عمل کو متعارف کیا ہے ۔ گذشتہ سال متعارف کردہ انکیوبیٹر پروگرام کا مقصد اسٹارٹ اپس میں مدد کرنا ہے ۔ پروگریس انکیوبیٹر پروگرام ( حیدرآباد میں پہلا کارپوریٹ انکیوبیٹر ) بزنس ایپ آئیڈیا کے ساتھ ہندوستان بھر میں تمام اسٹارٹ ایپس اور یونیورسٹی طلبہ کے لیے کھلا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن پائلٹ پراجکٹ کے طور پر متعارف کیا گیا تھا ۔ یہ اسٹارٹ ایپس کو وسیع رینج کی مدد فراہم کرتا ہے ۔ رمیش لوگاناتھن ، وائس پریسیڈنٹ پروڈکٹس اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر پروگریس انڈیا نے کہا اس پائیلٹ پروگرام کی کامیابی تکمیل کا ہم فخریہ اعلان کرتے ہیں ۔ نواز ڈھنڈالہ ، بانی ، ہیکر بے سافٹ ویر نے کہا ہماری کمپنی بطور خدمت ڈیٹا بیس کا پیشکش کرتی ہے ۔ نتن گپتا ، بانی و سی ای او ، رسک ایڈج سلیوشنس نے کہا پروگریس عظیم افراد اور پراڈکٹس کا حامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT