Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم61مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

حیدرآباد میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم61مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

حیدرآباد 23جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر میں کل رات دیر گئے پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔ یلا ریڈی گوڑہ جئے پرکاش نگر اور امبیڈکر بستی کے 500 مکانات کی تلاشی لی گئی اور 61مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس مہم میں چار اے سی پی ‘ 14انسپکٹرس  29سب انسپکٹرس 300 کانسٹبلس نے حصہ لیا ۔ دستاویزات کے بغیر چلائی جانے والی 39ٹو وہیلرس کو ضبط کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ اس علاقہ کے ہاسٹلس کی بھی تلاشی لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گنجان آبادی والے علاقے ہیں ۔ حراست میں لئے گئے 61مشتبہ افراد میں سے 22دوسری ریاستوں کرناٹک ، مہاراشٹرا ، اترپردیش کے علاوہ بعض نیپال سے تعلق رکھنے والے بھی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT