Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حیدرآباد میں پھربرڈفلو وباء کی دہشت

حیدرآباد میں پھربرڈفلو وباء کی دہشت

حیدرآباد۔15 اپریل ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں حیات نگر منڈل کے دیہات تھرور میں پہلا برڈ فلو کیس پائے جانے کے بعد اس علاقہ کے دس کلومیٹر احاطہ میں انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ اور ریاستی حکومت کے عہدیدار برڈ فلو صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ دریںاثناء علاقہ تلنگانہ میں حکام نے حیدرآباد کے قریب جہاں پر برڈ فلو کے پہلے کیس کی اطلاع

حیدرآباد۔15 اپریل ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں حیات نگر منڈل کے دیہات تھرور میں پہلا برڈ فلو کیس پائے جانے کے بعد اس علاقہ کے دس کلومیٹر احاطہ میں انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ اور ریاستی حکومت کے عہدیدار برڈ فلو صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ دریںاثناء علاقہ تلنگانہ میں حکام نے حیدرآباد کے قریب جہاں پر برڈ فلو کے پہلے کیس کی اطلاع ہے ‘ مرغیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرور دیہات حیات نگر منڈل میںپولٹری فارم میں ہزاروں مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو تا تین دن احاطہ میں ایک لاکھ 45ہزار مرغیوں کو تلف کردیا جائے گا ۔ اس احاطہ میں آنے والے تمام پانچ فارمس کو انفکشن زون قرار دے دیا گیا ہے اور یہاں مرغیوں کو تلف کرنے کا کام جاری رہے گا ۔ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ ڈی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ مرغیوں کو تلف کرنے کے کام کیلئے 65ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم چار تا پانچ ورکرس پر مشتمل ہوگی ۔ بتایا گیا کہ حکام نے منگل کے روز 35ہزار چکنس کو تلف کیا اور سرینواس ریڈی پولٹری فارم کے اسٹاف کو ٹامسی فلو دوا دی ۔ اسی فارم سے 11نمونوں کو روانہ کیا گیا تھا جو H5N1 ایوین انفلونزا جس کو عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے کے اثرات سے مثبت پائے گئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائیر سیکیورٹی انیمل ڈیزیز لیباریٹری(HSADL) بھوپال کو روانہ کردہ تمام 11نمونے مثبت پائے گئے ۔ وائی تروپتیا ایڈیشنل ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ پڑوسی اضلاع اور ریاستوں کو الرٹ کردیا گیا ‘ انہوں نے بتایا کہ مرغیوں کو تلف کرنے کا کام انجام دینے والے ورکرس کے لئے محفوظ لباس فراہم کیا جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے مزید بتایا کہ عوام کو پریشان و خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ‘ جیسا کہ صرف ایک فارم کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولٹری فارمس میں کام انجام دینے والے ورکرس کو برڈ فلو کا زائد خطرہ درپیش رہتا ہے ۔ ذرائع نے اس بات کی وضاحت کی کہ چکن کو زائد اور بہتر پکان پر برڈ فلو وائرس کا خطرہ کم رہتا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے بموجب برڈ فلو کی علامات سوائن فلو سے ملتے جلتے ہیں ۔ برڈ فلو کیسیس ابھی ظاہر ہوئے ہیں جبکہ سوائن فلو کیسیس ریاست تلنگانہ میں دھیمے پڑگئے ہیں اور سوائن فلو سے ریاست میںجاریہ سال جنوری سے 80اموات پیش آچکی ہے جبکہ دو ہزار افراد کے ٹسٹ ایچ آئی این آئی سوائن فلو سے مثبت پائے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT