Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ڈیفنس انکوبیٹر قائم کرنے سے مرکز کا اتفاق

حیدرآباد میں ڈیفنس انکوبیٹر قائم کرنے سے مرکز کا اتفاق

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے مرکز کی جانب سے حیدرآباد میں ڈیفنس انکیوبیٹر قائم کرنے کے معاملے میں مثبت ردعمل کا اظہار کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈیفنس اور ایرو اسپیس شعبوں میں مزید تجربات کرنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ کے ٹی ار نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں موجود ڈیفنس ایکوسسٹم کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں ڈیفنس انکیوبیٹر قائم کرنے کی وہ وزیر دفاع نرملا سیتارامن کو مکتوب روانہ کرچکے تھے ۔ جس پر نرملا سیتارامن نے ٹی حب مرکز کے تحت ڈیفنس انکیوبیٹر قائم کرنے کیلئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ انوویشن فار ڈیفنس ایکسلنس IDEXحصہ کے طور پر ڈیفنس انکیوبیٹر قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ انہیں مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ڈیفنس ایرواسپیس شعبوں میں کئے جانے والے تجربات کو حوصلہ افزائی ہوگی ۔ اسٹارٹ اپس کے علاوہ مختلف تجرباتی شعبوں کیلئے مرکز سے رقمی امداد جاری کی جائے گی ۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے ٹی حب کو مرکز بناتے ہوئے مرکز کی جانب سے انکیوبیٹر قائم کرنے سے اتفاق کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے شہر حیدرآباد میں ڈیفنس ایرو اسپیس شعبوں میں کئی شعبے بالخصوص ڈی آر ڈی او کے ساتھ 10 دفاعی سرکاری ادارے 25 خانگی اس طرح 1000 سے زائد ادارے تجربات کر رہے ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد دفاع اور ایرو اسپیس شعبوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروںکو راغب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں ڈیفنس انکیوبیٹر کے قیام سے موجودہ ایکوسسٹم مزید مستحکم ہوگا ۔ حیدرآباد میں ڈیفنس انکیوبیٹر کے قیام پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ ٹی حب کے دوسرے مرحلے کی عمارت میں ڈیفنس انکیوبیٹر کیلئے خصوصی اراضی محتص کی جائے گی ۔ ڈیفنس پروٹو ٹائپنگ ، ٹسٹنگ انکیوبیشن اسکیل کے علاوہ معیاری تربیت کی خدمات فارہم کرنے کیلئے انکوبیٹر اہم رول ادا کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT