Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں کل حکومت گجرات کا روڈ شو

حیدرآباد میں کل حکومت گجرات کا روڈ شو

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : باوقار گجرات گلوبل سمٹ 2017 سے قبل حکومت گجرات امکانی سرمایہ کاروں تک پہنچنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ گذشتہ ماہ 25 ممالک میں انٹرنیشنل روڈ شوز کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت گجرات فی الوقت ملک کے اندر اہم شہروں میں ڈومیسٹک روڈ شوز کا اہتمام کررہی ہے چنانچہ شہر حیدرآباد میں حیدرآباد روڈ شو کا 26 نومبر کو پارک حیات ہوٹل پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ گجرات کے وفد کی قیادت حکومت گجرات کے وزیر مال بھوپندرا چند کریں گے ۔ ریاست کی نمائندگی گجرات کے وزیر صنعت روہیت پٹیل بھی کریں گے ۔ وزراء کے ہمراہ حکومت گجرات کے سینئیر عہدیدار بشمول ایڈیشنل چیف سکریٹری پی کے تنیجا ، پنکج کمار ، سکریٹری ہیلت اور راجکمار ، بنیوال ڈائرکٹر INOEXTB ہوں گے ۔ حیدرآباد روڈ شو کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے پنکج کمار ، پرنسپال سکریٹری ، ہیلت ، حکومت گجرات نے کہا کہ حیدرآباد ہمارے لیے انتہائی اہم مقام ہے ۔ اس روڈ شو کے ذریعہ ہم گجرات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کروانا اور سرمایہ کاروں کو گجرات گلوبل سمٹ 2017 میں مدعو کرنا چاہتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT