Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ، خاتون تاجروں کو موقع

حیدرآباد میں گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ، خاتون تاجروں کو موقع

حیدرآباد، 25اکتوبر (یواین آئی )شہر حیدرآبادمیں 28تا30نومبر ہونے والی گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ ،تاجروں اور سرمایہ کاروں کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ ایک دوسرے کے خیالات ونظریات معلوم کرسکیں ۔اس سے ہندوستان اوربقیہ دنیا کے درمیان اشتراک ہوسکتا ہے ۔ اس سمٹ میں امریکہ کے صد رڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندرمودی بھی شرکت کریں گے ۔ڈونالڈ ایف ملیگن نائب قونصل جنرل ،امریکہ متعینہ حیدرآباد نے کہاکہ حیدرآباد ایک عالمی شہر ہے اور اس سمٹ سے کئی کمپنیوں کے ایک جگہ ہونے کا موقع ملے گا۔مثال کے طورپر پر نگہداشت صحت کے شعبہ میں پارٹنر شپ کی گنجائش ہے ۔سمٹ میں خاتون تاجر ایک دوسرے سے ملاقات کریں گی اور ایک دوسرے کے نٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گی۔ان میں کئی اسٹارٹ اپس ہیں جس سے فائدہ ہونے کی توقع ہے ۔یہ ایسے تاجر ہیں جو نئے نظریات اور معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں۔اس میں 1500افراد شرکت کریں گے ۔اس سمٹ کے 8سیشنس ہوں گے ۔اس میں چار کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خطاب کرین گے ۔اس سمٹ کے لئے خاتون تاجروں کو موضوع بنائے جانے سے متعلق انہوں نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ ، خواتین کی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT