Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں گوگل کے نئے کیمپ آفس کا قیام

حیدرآباد میں گوگل کے نئے کیمپ آفس کا قیام

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گوگل کے سربراہ ( سی ای او ) مسٹر سندر پچانی جو کہ حیدرآباد کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں آج اس بات کا اعلان کیا کہ حیدرآباد میں گوگل کا نیا آفس قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی پیداوار کیلئے نئے احاطہ کا قیام ( نئے کیمپس ) عمل میں لایا جائے گا۔ مسٹر سندر پجانی نے کہا کہ ہندوستان بھر میں100 ریلوے اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کئے جانے کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ آئندہ سال ماہ ڈسمبر سے قبل تک ریل ٹیل کے تعاون سے وائی فائی سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں موثر اقدامات کے ذریعہ نئے احاطہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT