Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ہری مرچ کی آسما ن کو چھوتی قیمتیں عوام کو مشکلات کا سامنا

حیدرآباد میں ہری مرچ کی آسما ن کو چھوتی قیمتیں عوام کو مشکلات کا سامنا

حیدرآباد، 23اکتوبر(یواین آئی ) حیدرآباد میں ہری مرچ کی آسما ن کو چھوتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر اثر ڈالا ہے ۔ٹماٹر اور پیاز کی طرح مرچ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ یہ اضافہ ریاست بھر میں ہوئی شدید بارش کے بعد ہوا ہے ۔ہری مرچ فی کلو شہر حیدرآباد کے بازاروں میں 53روپئے کے حساب سے فروخت ہوئی جبکہ رئیٹل مارکٹس میں اس کی قیمت 70روپئے فی کیلو دیکھی گئی ۔تاجروں نے نشاندہی کی ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔گزشتہ ہفتہ رعیتو بازاروں میں فی کلو مرچ کی قیمت 40روپئے تھی جبکہ 125گرام ہری مرچ سوپر مارکٹس میں دس روپئے کے حساب سے فروخت کی گئی تھی۔عوام کا کہنا ہے کہ ہری مرچ کی سپلائی کی بنیاد پر اس کی قیمتوں میں اتارچڑھاو ہورہا ہے اور وہ یہ مرچ خریدنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ہری مرچ تقریبا ہر سالن کی لازمی شئے ہے ۔دوسری طر ف رعیتو بازاروں میں سبزی فروخت کرنے والوں کا دعوی ہے کہ ریاست میں مرچ کی سپلائی میں کمی ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں ہوئی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ وقارآباد،محبوب نگر، شاہ میر پیٹ، گجویل ، رنگاریڈی کے اطراف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست اے پی سے مرچ تلنگانہ کے بازاروں میں لائی جاتی ہے ۔ ایرگڈہ کے رعیتو بازار کے ایک کسان نے کہا کہ قبل ازیں ہری مرچ کا 20ٹن اسٹاک لایا جاتا تھا تاہم شدید بارش نے اس کی فصل کو نقصان پہنچا یا اور اس کی سپلائی میں تقریبا 50فیصد کی کمی ہوگئی جس کے نتیجہ میں ہی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اس اضافہ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT