Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں ہند۔ سری لنکا ونڈے متوقع

حیدرآباد میں ہند۔ سری لنکا ونڈے متوقع

حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحران سے دوچار ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اپنا دورہ درمیان میں ہی منسوخ کردیا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی نے فوری طور پر سری لنکائی کرکٹ ٹیم کو پانچ ونڈے مقابلوں کیلئے ہندوستان کے دورہ کیلئے آمادہ کرلیا ہے اور اس طرح ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز نومبر میں کھی

حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحران سے دوچار ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اپنا دورہ درمیان میں ہی منسوخ کردیا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی نے فوری طور پر سری لنکائی کرکٹ ٹیم کو پانچ ونڈے مقابلوں کیلئے ہندوستان کے دورہ کیلئے آمادہ کرلیا ہے اور اس طرح ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ بی سی سی آئی ذرائع کے بموجب سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سکریٹری نشنتا رانا تنگا نے ہندوستان کی دعوت کو قبول کرلیا ہے اور اس طرح سری لنکا کے خلاف ہندوستانی ٹیم پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ ابتداء میں ہندوستانی ٹیم ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ بھی کھیلنے کی خواہاں تھی لیکن اب چونکہ عنقریب ورلڈ کپ منعقد شدنی ہے، لہذا ٹوئنٹی 20 کے بجائے پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کو یقینی بنالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ہندوستان کے خلاف سری لنکائی ٹیم یکم تا 15 نومبر کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔

ابتدائی تفصیلات کے بموجب حیدرآباد میں 21 اکتوبر کو منعقد شدنی اجلاس میں بی سی سی آئی کے کمیٹی سری لنکا کے خلاف پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز کے لئے مقامات اور دیگر اُمور کو حتمی شکل دے گی لیکن کہا جارہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پانچ مقابلوں کی میزبانی کولکتہ، کٹک، حیدرآباد ، بنگلور اور احمدآباد کریں گے۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ذرائع کو ہنوز کوئی تفصیلات حاصل نہیں ہوئی ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ کھیلا جانے والا تھا لیکن اب چونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہندوستان کی سیریز منسوخ کرلی ہے جس کے مقام پر سری لنکائی ٹیم ہندوستان کا دورہ کررہی ہے ، لہذا حیدرآباد کے ٹسٹ مقابلے کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے کھیلا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT