Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں3 تا 6 اکٹوبر عالمی آبی طمانیت کانفرنس

حیدرآباد میں3 تا 6 اکٹوبر عالمی آبی طمانیت کانفرنس

دنیا بھر میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب، تحفظ کے اقدامات پر غور
حیدرآباد۔/11جولائی، ( پی ٹی آئی) زرعی و حیاتیاتی انجینئرس کو امریکی سوسائٹی، شہر میں 3تا6 اکٹوبرہندوستانی سوسائٹی برائے زرعی انجینئرس کے تعاون و اشتراک سے عالمی آبی تحفظ و ضمانت کانفرنس برائے زراعت و قدرتی وسائل کا اہتمام کرے گی۔ جس میں دنیا بھر میں غذائی پیداوار اور پانی کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کے تناظر میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس کے معاون صدر نشین اندوجیت چوبے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 2050 میں 96 ارب نفوس کا پیٹ بھرنے کیلئے درکار 70 فیصد زائد غذائی پیداوار کے ضمن میںقدرتی وسائل اور زراعت کے لئے پانی کی طلب میں20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT