Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد نے ایس جی ایف ٹورنمنٹ جیت لیا

حیدرآباد نے ایس جی ایف ٹورنمنٹ جیت لیا

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (راست) 63 ویں ایس جی ایف تلنگانہ اسٹیٹ انٹر ڈسٹرکٹ نے کرکٹ انڈر 19 ٹورنمنٹ کم سلیکشن ٹرائلس 2017-18ء ٹورنمنٹ کے فائنل میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم نے رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ٹیم کو شکست دیکر خطاب حاصل کرلیا ۔ ٹورنمنٹ میں تیسرے مقام محبوب نگر کی ٹیم نے حاصل کیا۔ 12 روزہ ٹورنمنٹ کے مقابلے بھونس جونیر کالج سینک پوری سکندرآباد اور بابو راؤ ساگر گراؤنڈ بوڈ اوپل رنگاریڈی پر منعقد کئے گئے تھے جس میں تلنگانہ کے اضلاع پر مشتمل ٹیموں نے شرکت کی ۔ چمپین حیدرآباد کی ٹیم عدنان کی کپتانی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد کی اس کامیاب ٹیم کے آف اسپنر محمد خواجہ مدثر احمد ویسلی جونیر کالج سکندرآباد نے اپنے کامیاب ترین سیزن کا سلسلہ جاری رکھا ۔مدثر نے مکمل ٹورنمنٹ میں 21 رنز دے کر 9 وکٹس حاصل کئے۔ٹورنمنٹ کا انعقاد محکمہ تعلیم حکومت تلنگانہ کے شعبہ اسکول گیمس فیڈریشن حیدرآباد و تلنگانہ کی طرف سے سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا۔ ابتداء میں ٹرائیل مقابلوں کا ضلع وار سطح پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع ٹیموں کی تشکیل کے بعد دو گروپ بناکر ضلعوں میں مقابلے کروائے گئے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم میں حیدرآباد کے کرکٹ کیلئے مشہور کالجوں ویسلی جونیر کالج سکندرآباد، بھونس جونیر کالج سینک پوری، سینٹ میاری جونیر کالج اور دیگر کالجوں کے کھلاڑی منتخب کئے گئے۔ یہ ٹورنمنٹ کے انعقاد میں حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے سلیکٹروں اور کوچس نے بھی تعاون کرکے اسے کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT