Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد نے راجستھان کو 7 رنز سے ہرادیا

حیدرآباد نے راجستھان کو 7 رنز سے ہرادیا

ممبئی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل 8 میں یکایک ٹاس جیت کر ہارنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جیسا کہ شین واٹسن کے راجستھان رائلز نے اپنے عارضی ہوم گراؤنڈ برابورن اسٹیڈیم میں سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل ہائی اسکورنگ میچ میں صرف 7 رنز سے ناکامی برداشت کی ۔ ڈیوڈ وارنر زیرقیادت مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر خود اوپنر کپتان نے

ممبئی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل 8 میں یکایک ٹاس جیت کر ہارنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جیسا کہ شین واٹسن کے راجستھان رائلز نے اپنے عارضی ہوم گراؤنڈ برابورن اسٹیڈیم میں سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل ہائی اسکورنگ میچ میں صرف 7 رنز سے ناکامی برداشت کی ۔ ڈیوڈ وارنر زیرقیادت مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر خود اوپنر کپتان نے ساتھی اوپنر شکھر دھون (54) کے ساتھ عمدہ پارٹنر شپ نبھائی ۔ وارنر اگرچہ 24 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے لیکن ’مین آف دی میچ‘ اوئن مورگن (63) نے تلافی کردی ۔ حیدرآبادی ٹیم نے 201/4 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 194/7 تک محدود رہی ۔

TOPPOPULARRECENT