Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد واٹر ورکس میں تقررات کا دھوکہ

حیدرآباد واٹر ورکس میں تقررات کا دھوکہ

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد واٹر ورکس بورڈ میں مخلوعہ جائیدادوں میں تقررات کا دعوی کرتے ہوئے دھوکہ بازوں نے بے روزگار نوجوانوں کو 64 لاکھ کا دھوکہ دیا ۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کی تلاش شروع کردی ۔ ذرائع نے بتایا کہ واٹر بورڈ میں 115 مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات کیلئے حال ہی میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ انجینئیرس کے جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔ واٹر بورڈ کے اعلامیہ جاری کئے جانے کے بعد بعض دھوکہ باز ایجنٹس سرگرم ہوگئے اور جائیدادوں پر تقررات کا دعوی کرتے ہوئے لاکھوں روپئے ہڑپ کرلئے ۔ سی سی ایس پولیس نے واٹر بورڈ منیجر محمد عبدالقدیر کی شکایت پر تاجرات ہند کے دفعات 420 ، 406،  468، 471 کے تحت ایک مقدمہ جس کا کرائم نمبر 277/2015 ہے ، درج کرلیا اور دھوکہ بازوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT