Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں سڑک حادثات ، پانچ افراد بشمول نامعلوم خاتون ہلاک

حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں سڑک حادثات ، پانچ افراد بشمول نامعلوم خاتون ہلاک

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 25 سالہ سید جہانگیر جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان آج شام اپنی موٹر سائیکل پر اولڈ کرنول روڈ سے گذر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار بے قابو لاری نے اسے ٹکر دے دی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 45 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے پینٹر راجیو گرہا کلپا علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پرگتی نگر علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کل آندھرا بینک کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران عثمانیہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق ایک 40 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کاٹے دھن کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT