Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبرآباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد و سائبرآباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جو بیویوں کی مبینہ ہراسانی سے پریشان تھے جواہر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ سید اسد نے کل رات نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اسد پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جو کاپرا علاقہ میں رہتا تھا ۔ میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے کے بعد اسد کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور اسد کے بلانے پر بھی وہ اپنے شوہر کے گھر آنے سے انکار کر دیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ جس سے دلبرداشتہ اسد نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق جگدیشور ریڈی جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ جگدیشور ریڈی پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع کھمم بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی سے 3 سال قبل طلاق ہوئی تھی ۔ اور بیوی اس کے بچے کے ہمراہ اپنے مائیکے میں رہتی تھی ۔ بیوی اور بچے کی دوری اور تنہائی سے دلبرداشتہ اس شخص کی مشتبہ موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے زائد مقدار میں شراب کے استعمال اور زہریلے نشہ کے استعمال پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ پولیس نے اس خصوص میں مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT