Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد و سکندرآباد حلقوں سے مزید کوئی پرچہ داخل نہیں ہوا

حیدرآباد و سکندرآباد حلقوں سے مزید کوئی پرچہ داخل نہیں ہوا

حیدرآباد۔/4 اپریل(سیاست نیوز) انتخابات 2014میں حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیلئے آج کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کیلئے مشیر آباد، ملک پیٹ، چارمینار، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ، بہادرپورہ، صنعت نگر، سکندرآباد کنٹونمنٹ اور عنبر پیٹ حلقوں سے مقابلہ کیلئے بھی آج کسی امیدوار نے اپنا پر

حیدرآباد۔/4 اپریل(سیاست نیوز) انتخابات 2014میں حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیلئے آج کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کیلئے مشیر آباد، ملک پیٹ، چارمینار، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ، بہادرپورہ، صنعت نگر، سکندرآباد کنٹونمنٹ اور عنبر پیٹ حلقوں سے مقابلہ کیلئے بھی آج کسی امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا تاہم خیریت آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مسٹر دانم ناگیندر اور آزاد امیدوار مسٹر ایم کرشنا نے، حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے وائی ایس آر سی پی کی جانب سے مسٹر کوٹیم ریڈی ونئے ریڈی، نامپلی حلقہ سے محمد مظفر علی (امبیڈکر نیشنل کانگریس )اور آزاد امیدوار جی منموہن، حلقہ کاروان سے آزاد امیدوار مسرز جی آنند گوڑ، حلقہ گوشہ محل سے مسٹر مکیش گوڑ نے پرچہ نامزدگی کے دو سیٹس ایک بحیثیت کانگریس امیدوار اور ایک بحیثیت آزاد امیدوار داخل کئے ہیں۔ حلقہ اسمبلی سکندرآباد سے مسٹر ٹی پدما راؤ نے ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے دو سیٹس داخل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT