Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد پراپرٹی شو 2016 کا 13 تا 15 اگست مقرر

حیدرآباد پراپرٹی شو 2016 کا 13 تا 15 اگست مقرر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد پراپرٹی شو 2016 کا 13 تا 15 اگست ہائی ٹیکس ایگزیبیشن میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ CREDAI نے اس کا اعلان کیا ۔ اس میں زائد از 115 ڈیولپرس پراجکٹس شرکت کریں گے ۔ صدر کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا ایس رام ریڈی نے میڈیا نمائندوں کو اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران 25 تا 30 لاکھ سے 3.4 کروڑ مالیت امکنہ جات کی نشاندہی کی جائے گی ۔ انہوں نے کئی بڑی کمپنیاں جیسے آئی کے ای اے ، گوگل ، ایپل ، ہاوزنگ بزنس کے لیے حیدرآباد کی جانب راغب ہورہی ہیں ۔ رام چندر ریڈی جنرل سکریٹری اسوسی ایشن نے کہا حیدرآباد پراپرٹی شو سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے ۔ بتایا گیا 83 ہزار مربع فیٹ رقبہ پر اس پراپرٹی شو کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جب کہ 80 فیصد رقبہ ڈیولپرس کی جانب سے مہیا کیا گیا ہے ۔ توقع ہے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس شو کا افتتاح انجام دیں گے ۔ چیف منسٹر کی جانب سے افتتاح انجام نہ دئیے جانے کی صورت میں کے ٹی راما راؤ اس کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT