Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد پر گورنر کے خصوصی اختیارات نا مناسب : نرسمہا ریڈی

حیدرآباد پر گورنر کے خصوصی اختیارات نا مناسب : نرسمہا ریڈی

نلگنڈہ ۔ 9 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ تلنگانہ کے ریاستی حکومت پر اپنی مرضی مسلط کرے ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے نلگنڈہ کے چنتہ پلی میں شرڈی سائی بابا مندر میں خصوصی پوجا انجام دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں امن و قانون کے خصوصی اختیارات گورنر کے سپرد کرنے ریاستی چیف سکریٹری کو مرکزی وزآرت داخلہ کی جانب سے مکتوب تحریر کرنا انتہائی قابل اعتراض اور نا مناسب ہے ۔ نرسمہا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو کی ایماء پر وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ احکام جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست ہوگی ۔ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ دو ماہ قبل ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل عمل میں آئی جس کے بعد شہر یا ریاست میں سیما آندھرا علاقہ کے کسی شخص پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT