Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کا فائنل میں اے جی پنجاب سے مقابلہ

حیدرآباد کا فائنل میں اے جی پنجاب سے مقابلہ

شیلانگ ۔8 فروری (ای۔میل)  شیلانگ میں رواں آئی اے اینڈ اے ڈی انٹر زونل فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میں حیدرآباد کا مقابلہ اے جی پنجاب سے ہوگا۔ تمام زونس سے دو ٹیموں نے اس ٹورنمنٹ میں شرکت کرتے ہوئے چمپین شپ کو 8 ٹیموں تک وسعت دی ہے جہاں خطاب کیلئے حیدرآباد کو پسندیدہ موقف حاصل ہے جیسا کہ اس نے کوارٹر فائنل میں گوالیار کو 4-1 سے شکست دی تھی جس میں فیصل نے 2 اور خلیل نے ایک گول اسکور کیا تھا۔ سیمی فائنل میں حیدرآبادکا مقابلہ میگھالیہ سے ہوا جہاں مقررہ وقت میں دونوں ہی ٹیموں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 2-2 کا اسکور بنایا تھا ۔ مقابلہ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں حیدرآباد میں 6-5 کی اہم کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی میں حیدرآباد کیلئے جہاں معظم، نظام اور خلیل نے گول اسکور کئے، وہیں فاتح ٹیم کے گول کیپر راجی ریڈی نائیڈو نے حریف ٹیم کے دو حملوں کو ناکام بنایا۔

 

افغانستان کو ٹسٹ کا درجہ مل گیا
دبئی۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹسٹ کا درجہ ملنے کے بعد آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دس کی بجائے 12 ممالک شامل ہوگئے ہیں۔ٹسٹ کھیلنے والے ممالک کے بورڈ کے سربراہ ڈائریکٹرز ہوں گے۔آئی سی سی میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھی ڈائریکٹر مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT